تصوف کے تمام سالارحضرت فاطمہؓکے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کرتے ہیں ، غلام قطب الدین

تصوف کے تمام سالارحضرت فاطمہؓکے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کرتے ہیں ، غلام قطب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر )تصوف کی دنیا کے اصل بانی ہمیں یہی سبق دیتے ہیں کہ دنیاعارضی اور فنا ہونے والی ہیں لہذا اس کے لیے زیادہ پریشان ہونے کی بجائے حقیقی اور ابدی زندگی کی تیاری کرنی چاہیے تاکہ بروزقیامت اللہ اور اور اس کے رسول ﷺ کی ناراضگی سے بچا جا سکے یہ بات نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی سجادہ نشین خواجہ محمد یارفریدی درس تصوف کلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکی سیرت ہمیں یہ بتاتی ہے کہ دنیا ایک عار ضی زندگی ہے اور عارضی کے پیچھے زیادہ دوڑ نہیں لگانی چاہیے اور حقیقی اور ابدی زندگی کو پانے کے لیے کوشش کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ تصوف کے تمام سالارحضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کرتے رہیں ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ہم بھی تصوف کی حقیقی منازل کو پانے کے لیے حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکے نقش قدم پر چلیں تاکہ خوف خدا اور عشق رسول ﷺ کی حقیقی منزل پاسکیں خواجہ غلام قطب الدین فریدی نے مزید کہا کہ سیرت فاطمہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہم اپنے مسائل سے نکل سکتے ہیں ورنہ وہ وقت دور نہیں جب ہمارا نشان بھی نہ ہو گا۔