قوم کو یکجان ہو کر آئی ڈی پیز متاثر ین کی مد د کر نے چاہیے ،قیصر امین

قوم کو یکجان ہو کر آئی ڈی پیز متاثر ین کی مد د کر نے چاہیے ،قیصر امین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے سینئر رہنما و سابق رُکن پنجاب اسمبلی الحاج قیصر امین بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت جس مشکل دور سے گزر رہا ہے اُس میں مسائل پر سیاست کر نے والے خدا کی عدالت میں سخت پکڑ میں آئینگے کیو نکہ آپر یشن ضرب عضب میں جس طرح مسلم لیگ ( ن) کے قائد وزیر اعظم میاں محمد نواز شر یف نے اقدامات کئے ہیں اور بلا امتیاز کسی دباؤ کے بغیر آپر یشن جاری ہے اور کامیابیاں مل رہی ہیں وہ خدا کا شکر ہے اور مخلص ہو نے کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ کچھ سیاست دان اُلٹی حرکات کر رہے ہیں جسکے باعث عوام پر یشان ہے مگر جس طرح حکومت وقت نے دہشت گر دی اور لوڈ شیڈ نگ کے مسائل کو حل کر نا شر وع کیا ہے یہ ہمت مسلم لیگ (ن) نے ہی کی ہے انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو یکجان ہو کر آئی ڈی پیز متاثر ین کی مد د کر نے چاہیے ۔