سب انسپکٹرز ، کانسٹیبلوں سمیت 31 پولیس ملازمین کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

سب انسپکٹرز ، کانسٹیبلوں سمیت 31 پولیس ملازمین کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

  

لاہور(نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج میاں شہزاد رضا نے زیر سماعت مختلف تھانوں میں درج منشیات کے مقدمات میں بطور استغاثہ کے گواہ بار بار طلب کرنے کے باوجود حاضر نہ ہونے کی پاداش میں سب انسپکٹرز ،اے ایس آئی اور کانسٹیبلوں سمیت 31 پولیس ملازمین کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں آئندہ تاریخ سماعتوں پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔گزشتہ روز جاری عدالتی احکامات کے مطابق تھانہ باٹا پور کے محمد نواز سب انسپکٹر مسعود احمد اے ایس آئی طارق محمود اے ایس آئی محرر تھانہ عبدالرؤف جبکہ امنت علی،خرم علی اور نوید کانسٹیبل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جا ری کرکے متعلقہ ایس ایچ او کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ انہیں گرفتار کرکے 5 جولائی کو عدالت کے روبرو پیش کرے جبکہ فاضل جج نے تھانہ ڈیفنس اے تنویر احمد،عبدالغفور اور عباس علی کانسٹیبل کے عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر گرفتار کرکے پانچ جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا علاوہ ازیں عدالت نے تھانہ گلبرگ کے سب انسپکٹر محمد اسماعیل،سب انسپکٹر محمد نواز تھانہ کاہنہ کے محمد افضل سب انسپکٹر تنویر احمد اے ایس آئی ظفر اقبال اے ایس آئی کے علاوہ ریاض احمد اور زبیر احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے انہیں بھی پانچ جولائی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے جبکہ عدالت نے تھانہ شادمان کے ارشاد احمد سب انسپکٹر اور مسرورالحسن کانسٹیبل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے انہیں پانچ جولائی کو پیش کرنے کی ہدایت جاری کرنے کے علاوہ تھانہ باغبانپورہ کے سب انسپکٹر کرانت علی سب انسپکٹر بشیر احمد ،رور اے ایس آئیعلی اصغر محرر تھانہ محمد شاہد اور شفاقت علی کانسٹیبل کے وارنٹ گرفتاری جاری کرکے ایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ کو حکم دیا ہے کہ انہیں گرفتار کرکے17 جولائی کو پیش کیا جائے۔

مزید برآں عدالت نے تھانہ ؛یاقت آباد کے سب انسپکٹر محمود علی،سب انسپکٹر محمد عارف سب انسپکٹر یٰسین کے علاوہ رفاقت علی محرر تھانہ اور شفیق اور نواز کانسٹیبل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے انہیں آئندہ تاریخ مقرر پر گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -