گلوبل ری ہیب سنٹر برائے علاج منشیات و نفسیات و آئی سنٹر کا افتتاح

گلوبل ری ہیب سنٹر برائے علاج منشیات و نفسیات و آئی سنٹر کا افتتاح

  

لاہور (پ ر)گلوبل ری ہیب سنٹر برائے علاج منشیات و نفسیات و آئی سنٹر کا افتتاح وحید عالم خان ایم این اے و ممبر نار کوٹکس کنٹرول کمیٹی و رانا محمد ارشد پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن و کلچر نے صدر گلوبل این جی او ڈاکٹر ظفر اقبال میاں و ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر سیلم اختر کے ہمراہ ماڈل ٹاون لنک روڈ میں کیا ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وحید عالم خان اور رانا محمد ارشد نے کہاکہ گلوبل این جی او کی دکھی انسانیت کے لیے خدمات قابل قدر ہیں گلوبل این جی او حکومت کے ساتھ معاونت کر رہی ہے جس سے معاشرے کے مسائل میں گھرے ہوئے افراد کی مدد ہو رہی ہے ۔

صدر گلوبل این جی او ڈاکٹر ظفر اقبال میاں نے کہاکہ گلوبل ری ہیب سنٹر نشے میں مبتلا افراد کے علاج کے لیے اپنی نوعیت کا منفرد سنٹر ہے ۔ جو UNDCI اور Who کی گائیڈ لائن کے مطابق کام کر رہا ہے جس سے نشے میں مبتلا لوگوں کو علاج ہو سکے اور و ہ بھی معاشرے کے لے مفید شہری بن کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں گے۔ڈائریکٹر ایڈ من ڈاکٹر سلیم اختر ڈائریکٹر آپر یشنز عصارہ چوہدری کو آرڈنیٹرز ندا سہیل ،مہوش، لیاقت ، شاہ زیب، پر و جیکٹ مینجر ڈاکٹر شفیق انجم ، ڈاکٹر ایم ایس بابر ، ڈاکٹر رمضان ہاشمی ، ڈاکٹر محمد افضل میو کے علاوہ معززین علاقے کی کثیر تعداد نے شرکت کی پر و گرام کے آخر میں ڈائریکٹر آپریشنز کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -