بدعنوانی کے ریفرنس کی سماعت10جولائی تک ملتوی

بدعنوانی کے ریفرنس کی سماعت10جولائی تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار) احتساب عدالت نے میاں مرسل علی کے خلاف دائر بدعنوانی کے ریفرنس کی سماعت10جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے فریقین کے وکلاء کی جانب سے کی جانے والے جزوی حتمی بحث قلمبندکی ۔ احتساب عدالت نے ڈاکٹر تفویض امین کے خلاف دائر ’ایمریٹس بینک‘ فراڈ ریفرنس کی سماعت17جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔

گزشتہ روز فاضل عدالت نے ملزم کا بیان قلمبند کرنا تھا تاہم وکیل صفائی کی عدم حاضری کی بنا پر ایسا نہ ہو سکا ۔احتساب عدالت نے میجر(ر) ذوالفقار کے خلاف دائر کواپریٹو فراڈ ریفرنس کی سماعت 21جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے ملزم کی جانب سے استغاثہ کے گواہوں کی دوبارہ طلبی کے لئے دائر ایک متفرق درخواست پر فریقین کے بحث قلمبند کرنا تھی تاہم وکیل صفائی کی عدم حاضری کی بنا پر ایسانہ ہو سکا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -