ایس ایچ او اور پٹواری کی جانب سے ہراساں کرنے پر شہری سیشن عدالت پہنچ گیا

ایس ایچ او اور پٹواری کی جانب سے ہراساں کرنے پر شہری سیشن عدالت پہنچ گیا

  

لاہور(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ اور شاچدی پورہ کے پٹواری کی جانب سے ہراساں کرنے پر شہری نے سیشن عدالت پہنچ گیا۔ایڈیشنل سیشن جج غفار مہتاب شاہ نے متعلقہ ایس ایچ او سے 9جولائی کو جواب طلب کرلیا ہے ۔فاضل عدالت میں گزشتہ روز شہری محمد اسحاق کی جانب سے دائر ہراساں کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محمد اسحاق کے پٹواری خرم سے اچھے تعلقات ہونے کی بناء پر پٹواری نے معاہدے میں گواہی دینے کے بہانے اسحاق سے سادہ کاغذات پر انگوٹھے لگوا لئے ، عدالت کو مزید بتایا گیا کہ پٹواری خرم نے اپنے ساتھیوں ارشد، امداد حسین اور شفیق کی مدد سے درخواست گزار اسحاق کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس پر اسحاق نے ملزموں کے خلاف تھانہ باغبانپورہ میں درخواست دی جس پرپٹواری خرم نے ایس ایچ او باغبانپورہ سے ساز باز کر کے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس ایچ او باغبانپورہ سے جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -