عصمت اللہ ایڈ و وکیٹ کے والد کی وفات پر رانا تنویر حسین کا اظہار تعزیت

عصمت اللہ ایڈ و وکیٹ کے والد کی وفات پر رانا تنویر حسین کا اظہار تعزیت

  

کوٹ عبدالمالک( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین ایم این اے ،پیر اشرف رسول ایم پی اے اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے چیف آرگنائزر محمود اختر گورائیہ نے کوٹ عبدالمالک میں میاں عصمت اللہ ایڈ و وکیٹ کے والد کی وفات پر انکی رہائش گاہ شرقپورخورد پہنچ گئے اوراظہار تعزیت کی۔ تعزیتی اجتماع میں پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں اور معززین علاقہ موجود تھے۔تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفا قی وزیربرائے دفاعی پیداوار راناتنویر حسین ایم این اے نے کہاکہ پاک فوج ضرب عضب کے آپریشن میں کامیابی کی طرف رواں دواں ہے۔ پوری قوم اپنی جرأت مند پاک فوج کیلئے دن رات دُعائیں کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک و ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہاکہ انشاء اللہ میاں محمد نواز شریف کی نیت صاف ہے۔وہ ملک و قوم کی ترقی کیلئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لارہے ہیں۔تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔باقی جماعتوں کو بھی چاہیے کہ وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کا ساتھ دیں ۔راناتنویر حسین نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے وزیر اعظم پاکستان خصوصی اقدامات کررہے ہیں۔بہت جلد بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی۔پیر اشرف رسول ایم پی اے اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے چیف آگنائزر محمود اختر گورائیہ نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -