میٹرو بس کے علاوہ لاہور کی تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکا رہیں، نصیر احمد

میٹرو بس کے علاوہ لاہور کی تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکا رہیں، نصیر احمد

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)میٹرو بس کے علاوہ لاہور کی تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکا رہیں اور برسات میں ہلکی بارش میں بھی سڑکوں پر پانی کھڑا ہو جاتا ہے ، ان خیالات کا اظہار لاہور کے صدر نصیر احمدنے پنجاب کے ترجمان عمر حیات تبسم کے آفس ٹرنر روڈ لاہور پر اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سابق مالی سال میں پنجاب خصوصاً لاہور کا ترقیاتی فنڈ صرف 15 %استعمال کیا ہے اور باقی تما م بجٹ سپلیمنٹری گرانٹ کے زریعے میٹرو بس اور پوش ایریا میں انڈر پاتھ پر خرچ کر دےئے گئے لاہور میں ترقیاتی فنڈ استعمال نہ ہوئے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے آمد و رفت کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں پنجاب حکومت اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے مون سون شروع ہونے سے پہلے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہ کئے ہیں جس کی وجہ سے ہلکی بارش ہوتے ہی سڑکیں پانی میں ڈوب جاتی ہیں اور واسا کی نااہلی کی بدولت پانی گھنٹوں سڑکوں پر کھڑا رہتا ہے ، لاہورہائیکورٹ کی مصروف شاہراہ ٹرنر روڈ بھی ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے مرمت اور پیچ ورک نہ ہونے سے سڑک پر گہرے گڑھے پڑچکے ہیں جابجا ریت اور اینٹوں کا ملبہ پڑے رہنے سے بھی ٹریفک گھنٹوں بلاک رہتی ہے ؂اور کئی کئی دن ٹرنر روڈ پر صفائی بھی نہیں ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کی مصروف اور اہم سڑک کا حال یہ ہے تو باقی سڑکوں کا کیا حال ہوگا انہوں نے کہا کہ پنجا ب حکومت نے موجودہ مالی سال کا بجٹ بھی راولپنڈی اور ملتان میں میٹرو بس پر لگانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے جبکہ پنجاب اور لاہور کے تمام علاقوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاگیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مون سون کے شروع ہو تے ہی نالوں اور ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی مرمت کروائی جائے تاکہ سڑکوں پر پانی کھڑا نہ ہو کیونکہ پانی کھڑا ہونے اور مچھروں کے پیدا ہونے سے لاہور میں ملیریا اور ڈینگی کے مرض میں اضافہ کا شدید خطرہ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -