قتل ،ڈکیتی کا ملزم ضمانت خارج ہونے پر فرار ، اسلام پورہ بازار سے گرفتارکر لیا گیا

قتل ،ڈکیتی کا ملزم ضمانت خارج ہونے پر فرار ، اسلام پورہ بازار سے گرفتارکر ...

  

لاہور(نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج شوکت کمال ڈار کی عدالت میں قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ملزم نے عبوری ضمانت خارج ہونے پر پولیس کی دوڑیں لگوا دیں ،ملزم ججز گیٹ پھلانگ کر فرار ہوگیا۔جس کے بعد 15 پر کال چلنے کے بعد اسلام پورہ پولیس نے ملزم کو اسلام پورہ بازار سے گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہدرہ میں2009 ء کے دوران درج ہونے والے ڈکیتی اور قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم شبیر عرف شبیری نے فاضل عدالت سے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی جس کی سماعت گزشتہ روز مقرر تھی ملزم عدالت کے روبرو پیش ہوا اس موقع پر تھانہ شاہدہ کے تفتیشی افسر موجود تھے ۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت خارج کردی جس پر اس نے عدالت سے دوڑ لگادی اور ججز گیٹ کی دیوار پھلانگ کر سیشن کورٹ سے فرار ہوگیا جس پر پولیس نے 15 ایمر جنسی پر کال چلادی تو تھانہ اسلام پورہ پولیس نے ملزم کو اسلام پورہ بازار سے حراست میں لے کر تھانہ شاہدرہ پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔پولیس کے مطابق ملزم شبیر عرف شبیری قتل اور ڈیکتی کے مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے اور یہ معتدد تھانوں کے رجسٹر چار کا بھی اشتہاری بتایا جاتا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -