’سوہنا آئل ملز‘ فاریکس فراڈ ریفرنس کی سماعت 16جولائی تک ملتوی

’سوہنا آئل ملز‘ فاریکس فراڈ ریفرنس کی سماعت 16جولائی تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے عمر حیات کے خلاف دائر ’سوہنا آئل ملز‘ فاریکس فراڈ ریفرنس کی سماعت 16جولائی تک ملتوی کر دی ہے ۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے استغاثہ کے4گواہوں کے بیانات قلمبند کئے۔ احتساب عدالت نے شفیق احمدوغیرہ کے خلاف دائر بدعنوانی کے ریفرنس کی سماعت 11جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے عدم حاضری کی بناپر شریک ملزمان الطاف حسین ۔ ممتاز حسین اور حافظ نعمان عمر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔احتساب عدالت نے محمد امین کے خلاف دائر بدعنوانی کے ریفرنس کی سماعت10جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے استغاثہ کے چھ گواہان کے بیانات قلمبند کئے۔احتساب عدالت نے میاں کاشف اقبال کے خلاف دائر بدعنوانی کے ریفرنس کی سماعت8جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے فریقین کے وکلاء کی جانب سے کی جانے والے جزوی حتمی بحث قلمبندکی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -