2 بچوں کو بھٹہ مالکان سے بازیاب کر واکر باپ کے حوالے کر دیاگیا

2 بچوں کو بھٹہ مالکان سے بازیاب کر واکر باپ کے حوالے کر دیاگیا

  

لاہور(نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج عبدالقیوم خان نے 2 بچوں کو بھٹہ مالکان سے بازیاب کر کے درخواست گزار باپ کے حوالے کر دیا ۔کاہنہ کے رہائشی شہری عاشق علی نے فاضل عدالت میں حبس بے جا کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کررکھا تھا کہ سائل کے دو بیٹے کاہنہ میں بھٹہ پر مزدوری کرتے ہیں جبکہ ایک ہفتے سے میرے بیٹے گھر واپس نہیں آئے تاہم اسے شبہ ہے ہے کہ بھٹہ کے مالک نے انہیں کسی نامعلوم جگہ پر محبوس کر رکھا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ سائل کے بیٹوں کو بھٹہ مالک کی تحویل سے بازیاب کروانے کا حکم دیا جائے ۔فاضل جج نے بذریعہ ایس ایچ او تھانہ کاہنہ بچوں کو برآمد کروا درخواست گزارباپ کے حوالے کردیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -