ایک سال میں زیر گردش نوٹوں کا حجم 287ارب روپے بڑھ گیا

ایک سال میں زیر گردش نوٹوں کا حجم 287ارب روپے بڑھ گیا

  

                                                     کراچی(آن لائن)اسٹیٹ بنک نے حکومت کی مالی صورت حال پر تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے،جس کے مطابق ملک میں زیر گردش کرنسی نوٹوں کا حجم گزشتہ ایک سال کے دوران287 ارب روپے مزید بڑھ گیا ہے۔ اسٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق 20 جون تک ملک میں زیر گردش کرنسی نوٹوں کی مالیت دو سو ستاسی ارب روپے اضافے سے 2 ہزار226ارب روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے بینکنگ سٹم سے براہ راست 294ارب روپے کا نیا قرض لیا جس میں سے97ارب اسٹیٹ بنک اور 197 ارب کمرشل بنکوں سے لئے گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے بنکوں سے بڑے قرضوں کے بعد زرعی اور صنعتی شعبوں کے لئے لیکویڈیٹی ضرورت سے کم رہ گئی ہے ۔

مزید :

کامرس -