سی آئی اے کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،متعدد مشکوک افراد زیر حراست

سی آئی اے کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،متعدد مشکوک افراد زیر حراست
سی آئی اے کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،متعدد مشکوک افراد زیر حراست

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سی آئی اے پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں اور داخلی راستوں پر سرچ آپریشن کر کے متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں سے ملنے والی اطلاعات کے بعد سی آئی اے پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی کا عمل بھی جاری رہا ۔ سرچ آپریشن کے دوران صوبائی دارالحکومت کے داخلی راستوں پر خاص طور پر کارروائی کرتے ہوئے شہر میں داخل ہونے والوں کے کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔گھر گھر تلاشی اور داخلی راستوں سے 25سے زائد افراد کو مشکوک قرار دیتے ہوئے حراست میں لیا گیا ہے ،زیر حراست افراد میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق وزیرستان اور وانا سے ہے اور ان مشکوک افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

مزید :

لاہور -