فلوریڈا میں ایک ایسا مگرمچھ دیکھا گیا ہے، جس کے دو سر ہیں

فلوریڈا میں ایک ایسا مگرمچھ دیکھا گیا ہے، جس کے دو سر ہیں
فلوریڈا میں ایک ایسا مگرمچھ دیکھا گیا ہے، جس کے دو سر ہیں
کیپشن: pic

  

فلوریڈا (نیوز ڈیسک ) فلوریڈا میں ایک ایسا مگرمچھ دیکھا گیا ہے، جس کے دو سر ہیں۔ دو سروں والے اس مگرمچھ کی تصویر کھینچ کر فیس بک پر شیئر کرنے والے جسٹن آرنلڈ کا دعوی ہے کہ ”یہ تصویر بالکل حقیقی ہے، جو اس نے اپنے کتے کے ساتھ چہل قدمی کے دوران کھینچی تھی“۔ اگرچہ اس تصویر کو لاکھوں بار شیئر کیا جا چکا ہے، لیکن کچھ لوگ اسے حقیقی ماننے سے انکاری ہیں۔ کسی بھی جاندار کے دو سر ہونا کوئی اچنبے کی بات نہیں کیوں کہ اب اکثر ایسا دیکھنے کو مل جاتا ہے کیوں کہ ماں کے پیٹ میں کسی بھی جانور یا انسان کے جسم کی بناوٹ میں فرق آ سکتا ہے اور دو سروں والا جاندار پیدا ہو سکتا ہے۔ یہاں اس کی ایک مثال میڈوسا نامی سانپ بھی ہے، جس کے ہوتے ہی دو سر ہیں، لیکن ایسے جاندار کو زیادہ دیر تک زندہ رہنے کے لئے انسانی توجہ کی نہایت ضرورت ہوتی ہے۔ اس سے درکنار کہ نظام انہضام واحد ہونے کے باعث دونوں سروں کو کھانے کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن اگر باری باری ان سروں کو کھانا نہ دیا جائے تو یہ ایک دوسرے پر حملہ کر دیتے ہیں۔ اب دو سروں والے مگرمچھ کی تصویر کھیچنے والے آرنلڈ نے فیس بک پر بیان جاری کیا ہے کہ دو سروں والے اس جانور کے بارے میں فلوریڈا فش اینڈ وائلڈلائف کنورزیشن کمیشن بھی رپورٹ کر چکا ہے اور دو ماہرین کو اس کی جانکاری کے لئے بھی بھجوا دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -