بیرونی سازشیں جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ملک سے غیر ملکی مداخلت ختم کرنا ہو گی ،حافظ سعید

بیرونی سازشیں جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ملک سے غیر ملکی مداخلت ختم کرنا ہو گی ،حافظ ...

  

                             لاہور ( این این آئی) جماعة الدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ غیر ملکی طاقتیں افغانستان میں شکست کا بدلہ پاکستان میں فسادات پھیلا کر لینا چاہتی ہیں،رسول اکرم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے مدینہ کی طرح پاکستان کو بھی پر امن بنانا جماعة الدعوة کا مشن ہے، بیرونی قوتوں کی سازشیں جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ملک سے غیر ملکی مداخلت ختم کرنا ہو گی، کسی مسلمان کا اپنے دوسرے مسلمان کی طرف ہتھیار کا رخ کرنا بھی جائز نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں افطار ڈنرسے کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ مسلمانوں کی قربانیوں کے باعث مغرب کے معاشی نظام میں جکڑے مسلم ممالک آزاد ہو رہے ہیں ۔ مسلمان جب قرآن و سنت پر عمل کریں گے تو اللہ انہیں دنیا و آخرت میں کامیابی عطا کرے گا ۔ شہداءکی قربانیوں کے باعث روس کے ٹکڑے ہوئے اب امریکہ شکست کھا رہا ہے۔ بھارت بھی مقبوضہ کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکے گا۔مغرب کی سازشوں کے باوجود سیکولر ترکی میں پھر سے ا سلامی تعلیمات پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔ افغانستان میں شکست کھانے کے بعد یورپ کہہ رہا ہے کہ مسلمانوں سے لڑائی کے ذریعے جیتنا ناممکن ہے اس لیے وہ مسلمانوں کو مسلمانوں سے لڑانے کی سازشیں کر رہا ہے ،فرقہ واریت ، علاقائیت اور صوبائیت کے جھگڑے سب انہی سازشوں کا حصہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور بھارت نے پاکستان کو عملی طور پر میدان جنگ بنا رکھا ہے اور جماعة الدعوة ان سازشوں کو ناکام بنا رہی ہے جماعة الدعوة ، تحریک حرمت رسول اور تحریک تحفظ قبلہ اول پر پابندی اس لیے لگائی جا رہی ہے کیونکہ یہ سب مسلمانوں کو اکٹھا کرتے ہیں، ہم امریکہ و بھارت کی سازشوں کے خلا ف میدانوں میں کھڑے ہیں۔ فرقہ وار یت اور علاقائیت کے تعصبات سے لوگوں کو دور کر رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -