پی آئی اے طیارہ فائرنگ میں ملوث شاہد گروپ کے کمانڈر سلیمان خیل سے گرفتار

پی آئی اے طیارہ فائرنگ میں ملوث شاہد گروپ کے کمانڈر سلیمان خیل سے گرفتار

  

                            پشاور(خبر نگار خصوصی)طیارہ فا ئرنگ میں ملوث درہ آدم خیل کے شاہد گروپ کے کمانڈرعلی حیدر کو سلیمان خیل کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا ہے علی حیدر کو فوری طور پر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا اس پر پولیس پر حملوںاور نو افراد کے قتل کا الزام ہے ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیاواضح رہے کہ گزشتہ دنوں بڈھبیر کے علاقے سلیمان خیل سے طیارہ پر حملہ کیا گیا جس میں ایک خاتون اور عملے کے دو ارکان زخمی ہو گئے تھےمزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

مزید :

علاقائی -