چودھری شیر علی،سلمان رفیق اور بلال یاسین کا رمضان بازاروں کا دورہ

چودھری شیر علی،سلمان رفیق اور بلال یاسین کا رمضان بازاروں کا دورہ

  

لاہور(پ ر) صوبائی وزیر معدنیات چودھری شیر علی خان نے گزشتہ روز رمضان بازاروں کا دورہ کیا۔وہ مختلف اسٹالوں پر گئے اور وہاں پر صارفین کو فروخت کیلئے رکھی گئی اشیاءضروریہ کے معیار اور قیمتوں کی پڑتال کی ۔راکین صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام، چودھری ارشد وڑائچ اور آصف باجوہ ایڈووکیٹ ، ڈی سی او سیالکوٹ افتخار علی ساہو ، ضلعی جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این سیالکوٹ شجاعت پاشا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سیالکوٹ نوید شہزاد مرزا، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ مظہر اقبال ، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ذوالفقار بھون ،ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ سیالکوٹ عبدالحمید قاسم،ٹی ایم او سیالکوٹ ظفرقریشی اور ٹی او ریگولیشن سیالکوٹ اعجاز ملک کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے صارفین نے انہیں بتایا کہ رمضان بازاروں میں فروخت کی جانے والی اشیاءاوپن مارکیٹ کے مقابلے میںسستے داموں فروخت کی جارہی ہیں۔ صوبائی وزیر نے متنبہٰ کیا کہ ماہ صیام میں ناجائز منافع خوری کرنے والوں کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا اور انہیں منافع خوری کے مرتکب افراد کو بھاری جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر مقدمات بھی درج کروائے جائےں گے ۔ مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے گوجرانوالہ ماڈل بازار پیپلزکالونی کے علاوہ کامونکی اور ایمن آباد موڑ کے رمضان بازاروں کا دورہ کیا- خواجہ سلمان رفیق نے مختلف سٹالز پر اشیاءخوردونوش ، سبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی چیک کرنے کے علاوہ دکانداروں کے وزن کرنے کے باٹ بھی چیک کئے- اس موقع پر ڈی سی او گوجرانوالہ عظمت محمود ، رکن پنجاب اسمبلی رﺅف مغل اورضلعی حکومت کے افسران بھی خواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ تھے-خواجہ سلمان رفیق نے کامونکی رمضان بازار میں صفائی کے ناقص انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ایم اے کے افسران کو رمضان بازار میں فوری طورپر صفائی کرانے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے بھی گزشتہ روز سبزہ زار، گلشن راوی اور گلبرگ رمضان بازاروں کا دورہ کیا اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صارفین کو سکیورٹی اور پارکنگ کیلئے کسی قسم کی دشواری نہیں ہونی چائیے ۔نہوں نے مزید کہا کہ رمضان بازاروں میں آٹا، چینی، گھی، آلو اور ٹماٹر کی بنیادی اشیاءوافر مقدار میں موجود ہونی چاہیے اس ضمن میں انتظامیہ کی کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے سمن آباد رمضان بازار میں مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آلو اور ٹماٹر کو سٹال کے پیچھے رکھنے کے بجائے دکانداروں سے سٹاک اکاﺅنٹر پر لگوائیں تاکہ عوام کو ان اشیاءکی کمی کا تاثر نہ ملے۔

مزید :

علاقائی -