پیپلز پارٹی کا جاسوسی کرنے پر امریکہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کا جاسوسی کرنے پر امریکہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی نے جاسوسی کرنے والوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے میڈیا کی ان رپورٹس پر نہایت تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جاسوسی امریکہ کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی 2010ءسے کر رہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھایا جائے اور اس بات کی گارنٹی لی جائے کہ بین الاقوامی قانون کی ایسی سنگین خلاف ورزی دوبارہ نہ کی جائے۔ میڈیا میں رپورٹس آئی ہیں کہ امریکہ کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی مختلف ممالک اور سیاسی پارٹیوں کی جاسوسی میں ملوث ہے اور یہ انکشاف کہ پاکستان کی ایک بڑی اور اہم سیاسی پارٹی کی جاسوسی کی جا رہی ہے انتہائی تشویشناک اور ناقابل قبول ہے کیونکہ یہ ایک خودمختار ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کو اس بات پر فخر ہے کہ اس نے ہمیشہ قومی مفاد میں کام کیا ہے اور وہ کسی بھی بیرونی ایجنسی کے سامنے جوابدہ نہیں ہے اور کوئی بھی طاقت یہ حق نہیں رکھتی کہ وہ پارٹی کی جاسوسی کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیرحساس کارروائی قابل قبول نہیں کیونکہ یہ ایک خودمختار ملک کی سیاسی پارٹی کے امور میں دخل اندازی ہے اور اس کے جاسوسی کرنے والے ملک پر اعتماد متاثر ہوگا اور اس کی مخالفت بڑھے گی۔ جن لوگوں نے ایک خودمختار ملک کی سیاسی پارٹی کی جاسوسی کی ہے انہیں معافی مانگنی چاہیے۔

مزید :

علاقائی -