پاک فضائیہ اس سال 50 جے ایف17تھنڈر طیارے اپ گریڈ کریگی

پاک فضائیہ اس سال 50 جے ایف17تھنڈر طیارے اپ گریڈ کریگی

  

لندن(اے این این)پاکستان اور چین نے جے ایف17تھنڈر طیاروں کے بلاک ٹو کی تیاری شروع کر دی،نئے طیارے اضافی خصوصیات کے حامل ،فضا میں ایندھن بھرنے کے نظام سے لیس ہونگے، سافٹ ویئر میں اضافہ ایویونکس نظام ،ی802اینٹی شپ میزائل اور ایس ڈی 10اے نصب کیا جائے گا،پہلے مرحلے میں 50طیارے تیار کئے جائیں گے،پہلی پرواز دسمبر میں متوقع ہے۔برطانوی دفاعی ہفت روزہ IHS جین کے مطابق پاکستان فضائیہ نے بلاک2جے ایف 17کے50طیاروں کی تیاری کا آرڈر دیا جن میں پہلے دو طیارے کامرہ میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس میں تیاری کے بہترین مراحل میں ہیں سال کے آخر پر ان طیاروں کی پہلی پرواز متوقع ہے۔بلاک ٹو طیاروں میں چین کے تیارکردہ سی802اینٹی شپ میزائل اور ایس ڈی 10اے کو نصب کیا جاسکتا ہے۔ جے ایف 17s کی برآمدات کیلئے اس بات کی ضرورت ہے کہ بلاک ٹو میں دو سیٹر مقررہ وقت میں تیارکیے جائیں گے۔ بلاک فرسٹ کے تمام طیارے پاک فضائیہ کے حوالے کیے جا چکے ہیں اس وقت150طیاروں کی ضرورت ہے جو پرانے طیاروں ایف ۔7P اور میراج III/Vs کی جگہ لیں گے۔

مزید :

علاقائی -