منافع خوروں کا علاج ، خواجہ سرابھی میدان میں آگئے

منافع خوروں کا علاج ، خواجہ سرابھی میدان میں آگئے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبارک میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کوششوں کے باوجود منافع خوری پر قابو نہ پایا جا سکا جس کی وجہ سے ماہ صیام کے دوران ملک بھر میں ہر طرف مہنگائی کا راج ہے اور اشیائے خورد و نوش خریدنے والے روزہ داروں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ، تاہم سندھ حکومت نے اب منافع خوروں کا ایک انوکھا حل نکال لیا ہے۔کمشنر کراچی نے خواجہ سرا?ں کے ساتھ ایمپریس مارکیٹ میں منافع خوری کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی،منافع خوری پر دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو جرمانے کئے گئے جبکہ متعدد کو گرفتارکر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران خواجہ سرا بھی اپنے مخصوص انداز میں لوگوں کورحمتوں والے مہینے میں بے ایمانی کرنے پر کھری کھری سناتے اور شرم دلاتے رہے۔

مزید :

علاقائی -