وہ انعام جو ملالہ کو نہ مل سکا لیکن پھر بھی پاکستان پہنچ گیا

وہ انعام جو ملالہ کو نہ مل سکا لیکن پھر بھی پاکستان پہنچ گیا
وہ انعام جو ملالہ کو نہ مل سکا لیکن پھر بھی پاکستان پہنچ گیا
کیپشن: pic

  

سٹاک ہوم (نیوز ڈیسک) پاکستان کے ہونہار فرزند، پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کے جنرل منیجر، محمد علی نے نوبل انعام برائے امن کا سرٹیفکیٹ حاصل کرکے پوری دنیا میں ملک کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ محمد علی کو نوبل انعام 2013ءکا سرٹیفکیٹ اسی سال کا نوبل انعام برائے امن حاصل کرنے والے ادارے ”آرگنائزیشن فار پرہیبیشن آف کیمکل ویپنز (OPCW)“ کیلئے خدمات فراہم کرنے کے اعزاز میں دیا گیا ہے۔ OPCW دنیا میں کیمیائی ہتھیاروں کو ختم کرنے کیلئے کام کرنے والا نمایاں ترین ادارہ ہے اور محمد علی نے اس ادارے میں سات سال تک اسلحہ انسپکٹر کے طور پر فرائض سرانجام دئیے۔ وہ پہلے پاکستانی ہیں جو اس معتبر عالمی ادارے میں چیف اسلحہ انسپکٹر کے اہم ترین عہدے پر فائز ہوئے اور اس ادارے کے ان چند ا فسران میں سے ایک ہیں جنہیں نوبل سرٹیفکیٹ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔یاد رہے کہ 2013میں ملالہ یوسف زئی بھی اس انعام کے لئے نامزد ہوئیں تھیں لیکن یہ ایوارڈ انہیں نہیں ملا اور OPCWکو دے دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -