تین بلند ترین عمارتوں پر بیک وقت آسمانی بجلی ٹوٹ پڑی

تین بلند ترین عمارتوں پر بیک وقت آسمانی بجلی ٹوٹ پڑی
تین بلند ترین عمارتوں پر بیک وقت آسمانی بجلی ٹوٹ پڑی
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکاگو (نیوز ڈیسک) امریکی شہر شکاگو میں اس وقت آسمان دہک اٹھا جب تین بلند ترین عمارتوں پر بیک وقت آسمانی بجلی ٹوٹ پڑی اور وقفے وقفے سے ان عمارتوں پر حملے کئے۔ یہ واقعہ شدید طوفان باروباداں کے دوران پیش آیا اور اس لحاظ سے بالکل منفرد ہے کہ تین مختلف مشہور مقامات پر آسمانی بجلی ایک ہی وقت پر گری، یہ مشہور مقامات شہر کی بلند ترین عمارات ولس ٹاور، ٹرمپ ٹاور اور ہینکاک ٹاور ہیں۔ اگرچہ شہر میں خواب موسم کی پیشن گوئی کی جاچکی تھی لیکن اس طرح کا منظر کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تین عمارتوں پر بیک وقت بجلی کے شعلوں کی بوچھاڑ سے شہر کا آسمان پوری طرح روشن ہوگیا اور لوگ خوف سے دہل کررہ گئے۔

مزید :

علاقائی -