29 سالہ امریکی خاتون اپنے کتے کو بچاتے سمندر میں ڈوب گئی

29 سالہ امریکی خاتون اپنے کتے کو بچاتے سمندر میں ڈوب گئی

  

واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) 29 سالہ امریکی خاتون اپنے کتے کو بچاتے سمندر میں ڈوب گئی۔ امریکی کاﺅنٹی چیلن کے شہر کیشمیرے سے تعلق رکھنے والی سبرا کرافٹن کے مرد دوست نے پولیس حکام کو بتایا کہ ” میں اور سبرا کرافٹن ساحل پر کتے کے ساتھ کھیل رہے تھے، ہم چھڑی پانی میں گرا دیتے تو کتا جا کر اسے واپس ہمارے پاس لے آتا کہ اسی دوران ایک بار وہ سمندر کے پانی میں تھوڑا آ گے نکل گیا تو سبرا نے اس کو بچانے کے لئے پیچھے ہی پانی میں چھلانگ لگا دی۔ میں نے بھی کرافٹن کو بچانے کے لئے پانی میں چھلانگ لگائی اور اسے لے کر تقریباً ساحل پر پہنچ چکا تھا کہ اچانک وہ خود کو مجھ سے چھڑا کر دوبارہ پانی میں چلی گئی۔ سبرا ماہی گیری کے پبلک مقام پر اپنے کتے کو بچانے کی کوشش کر رہی تھی جبکہ اس وقت وہ حفاظتی جیکٹ بھی نہیں پہنے ہوئے تھی“۔ اس ضمن میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ کیشمیرے پل کے قریب پیش آیا، امدادی کارکن تھوڑی محنت کے بعد خاتون کو پانی سے نکال کر ساحل پر لے آئے جہاں ایمبولینس پہلے ہی کھڑی تھی۔ امدادی کارکنوں نے تقریباً 30 منٹ تک خاتون کو ہوش میں لانے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے۔

مزید :

علاقائی -