نئے علاقائی بنچوں سے متعلق سٹیک ہولڈرزکے جوابات کا انتظار ہے چیف جسٹس خواجہ امتیاز احمد
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس خواجہ امتیاز احمد نے کہا ہے کہ نئے علاقائی بنچوں کے حوالے سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرزکے جوابات کا انتظار ہے۔ فاضل چیف جسٹس سے مختلف اضلاع کے ممبران پنجاب بار کونسل پر مشتمل ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ فاضل چیف جسٹس نے وفد کو بتایا کہ مسٹر جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں نئے بنچوں کے قیام سے قبل زمینی حقائق کا پوری طرح جائزہ لینے کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کے ممبران میں مسٹر جسٹس امین الدین خان اور مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان شامل ہیں۔