لاہور ہائی کورٹ نے تحفظ پاکستان آرڈیننس کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی

لاہور ہائی کورٹ نے تحفظ پاکستان آرڈیننس کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے تحفظ پاکستان آرڈیننس کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ آرڈیننس کے تحت پولیس کو عدالتوں کے اختیارات بھی مل گئے ہیں جس سے خدشہ ہے کہ اس اختیار کا غلط استعمال ہو گا۔سرکاری وکیل نے بیان دیا کہ تحفظ پاکستان آرڈینینس اب ایکٹ بن چکا ہے لہذا درخواست قابل سماعت نہیں۔ عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردیا۔

ناقابل سماعت

مزید :

صفحہ آخر -