تنخواہوں کی عدم ادائیگی،چیئرمین سکیورٹی ایکسچینج کمیشن سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے سرپلس پول میں بھجوائے گئے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی عدم آدائیگی کے خلاف درخواست پرچیئرمین سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کیس ماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکیل میاں عبدالوحید ایدووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایس ای سی پی کے سرپلس پول میں بھجوائے گئے سرکاری ملازمین کو 14سال سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ سرپلس پول میں بھجوائے جانے والے سرکاری ملازمین کو ناکارہ سمجھ کر کنارے لگا دیا جاتا ہے ۔