مسجد داتا گنج بخشؒ میں رجسٹریشن مکمل،اڑھائی ہزار افراد اعتکاف بیٹھیں گے

مسجد داتا گنج بخشؒ میں رجسٹریشن مکمل،اڑھائی ہزار افراد اعتکاف بیٹھیں گے

  

لاہو ر(سٹاف رپورٹر) محکمہ اوف پنجاب کے زیر انتظام مسجد داتا گنج بخشؒ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کاکام مکمل کر لیا گیا ہے جس کے مطابق اس سال بھی مسجد داتا دربار میں 2500افراد مسنون اعتکاف بیٹھیں گے جن کی سحری و افطار ی کا اہتمام مسجد امور مذہبیہ کمیٹی کرے گی ، تاریخی بادشاہی مسجد میں امسال 400افراد مسنون اعتکاف کریں گے اس کے علاو ہ محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مسلم مسجد لوہاری ، مسجد وزیر خان اور دیگر مساجد سمیت مختلف دینی و مذہبی جماعتوں کے زیر انتظام بھی اجتماعی مسنون اعتکاف کے لئے رجسٹریشن کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور اس سال بھی تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتما م ٹاؤن شپ میں شہر اعتکاف بسایا جائے گا جماعت الدعوۃ کے زیر اہتمام مسجد القادسیہ چوبرجی ، دعوت اسلامی اور دیگر دینی و مذہبی جماعتوں کے زیر انتظام شہری اعتکاف بیٹھیں گے

اعتکا ف

مزید :

صفحہ آخر -