پاکستانی پوزیشن ہولڈر طلبا کا یونیورسٹی آف ویسٹ سکاٹ لینڈ اور سٹریتھ کلائیڈ کا دورہ

پاکستانی پوزیشن ہولڈر طلبا کا یونیورسٹی آف ویسٹ سکاٹ لینڈ اور سٹریتھ کلائیڈ ...

  

لاہور)جنرل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر بیرونی ممالک کے تعلیمی اداروں کے مطالعاتی دورے پر گئے پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات نے یونیورسٹی آف ویسٹ آف سکاٹ لینڈ کا دورہ کیا۔یونیورسٹی آمد پر پوزیشن ہولڈرز کو اس تعلیمی ادارے کے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں جو ایک صدی سے زائد عرصے سے طالب علموں کو اعلی درجے کی تعلیم فراہم کررہا ہے ۔ یونیورسٹی آف ویسٹ آف سکاٹ لینڈ کا شمار سکاٹ لینڈ کی جدید یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے جہاں دنیا کے بڑے ریسرچ سینٹرز موجود ہیں۔ یونیورسٹی کے ساتھ ایک انسٹیٹیوٹ ، چار کیمپس اور 8سکول بھی ملحقہ ہیں جن میں بزنس ، کمپیوٹر، کلچرل انڈسٹریز، ایجوکیشن ، انجینئرنگ ، ہیلتھ ، نرسنگ اور مڈوائفری کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس موقع پر پاکستانی پوزیشن ہولڈرزکو یونیورسٹی سے ملحقہ سکولوں کے سربراہان نے اپنے اداروں کے متعلق بریفنگ بھی دی۔بعدازاں پوزیشن ہولڈر طالب علموں نے یونیورسٹی آف سٹریتھ کلائیڈ گلاسگو کا دورہ بھی کیا۔ اس یونیورسٹی کا شمار سکاٹ لینڈ کی سب سے بڑی یونیورسٹی میں ہوتا ہے۔پہلی ونڈٹربائن اور ٹیلی ویژن ایجاد کرنے والے افراد اس یونیورسٹی میں زیرتعلیم رہے تھے۔ اس موقع پر پاکستانی پوزیشن ہولڈرز کو یونیورسٹی کے مختلف شعبوں اور لیبارٹریوں کا دورہ کرایا گیا جہاں انہوں نے مفید معلومات حاصل کیں۔

مزید :

صفحہ آخر -