چیف جسٹس نے لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار محبوب قادر کو عہدے سے ہٹادیا

چیف جسٹس نے لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار محبوب قادر کو عہدے سے ہٹادیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ امتیاز نے رجسٹرار محبوب قادر شاہ کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ، احتساب عدالت نمبر دو کے جج صلاح الدین کو لاہور ہائیکورٹ کا نیا رجسٹرار مقرر کیا گیا ہے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی طرف جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرار ہائیکورٹ محبوب قادر شاہ کو ان کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے انہیں مزید احکامات کیلئے ہائیکورٹ انتظامیہ کورپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سیشن جج محبوب قادر شاہ کو 29اپریل 2014کو ہائیکورٹ کا رجسٹرار مقرر کیا گیا تھا تاہم تقریباً 2 ماہ کے اندر اندر ہی انہیں تبدیل کر دیاگیا، نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت نمبر دو لاہور کے جج صلاح الدین کولاہور ہائیکورٹ نیا رجسٹرار مقرر کیا گیا ہے ، تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد سیشن جج محبوب قادر شاہ نے ہائیکورٹ انتظامیہ کے افسران سے الوداعی ملاقاتیں کیں، ہائیکورٹ کے نئے رجسٹرارجلد اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔

رجسٹرار ہٹا دیا

مزید :

صفحہ آخر -