سرکاری اداروں میں ممکنہ ڈینگی کے خلاف ہفتہ صفائی منانے کی ہدایات جاری

سرکاری اداروں میں ممکنہ ڈینگی کے خلاف ہفتہ صفائی منانے کی ہدایات جاری

  

سرگودہا(آن لائن) پنجاب حکومت نے جولائی کا پہلا ہفتہ سرکاری اداروں میں ممکنہ ڈینگی کے خلاف ہفتہ صفائی منانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عاقب نذیر نیکو کارہ نے تمام سرکاری اداروں کے سربراہان سے اپیل کی ہے کہ وہ ہفتہ صفائی کے دوران ممکنہ ڈینگی کے خطرات سے بچاؤ کے لئے تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے سرکاری اداروں کو ڈینگی سے متعلق کئے جانے والے انتظامات کے بارے ڈسٹرکٹ ڈینگی کنٹرول سیل کو بھی تحریری آگاہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -