پاک بحریہ نے متاثرین شمالی وزیرستان کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ بھیج دی

پاک بحریہ نے متاثرین شمالی وزیرستان کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ بھیج دی

  

اسلام آباد(این این آئی) پاک بحریہ نے متاثرین شمالی وزیرستان آپریشن کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ بھیج دی ترجمان پاک بحریہ کے مطابق خیبرپختونخوا کے متاثرین کیلئے پاک بحریہ کی طرف سے 41 ٹن سامان کی پہلی کھیپ بھیجی گئی ہے، امدادی سامان میں خشک راشن، آٹا، چینی، دالیں، چاول، تیل، خشک دودھ اور چائے کی پتی شامل ہے۔ترجمان کے مطابق امدادی سامان نیوی کے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں لگے کیمپوں میں جمع کیا جارہا ہے، امدادی سامان جمع کرنے اور متاثرین تک پہنچانے میں پاک بحریہ کے تمام یونٹس اور جہاز کام کررہے ہیں۔پاک بحریہ ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرین شمالی وزیرستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے رہے ہیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -