4ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے کیلئے1 ارب 99کروڑروپے سے زائد کی منظوری
لاہور(کامرس رپورٹر) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2014-15 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے پہلے خصوصی اجلاس میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی4 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر1 ارب 99کروڑ 74لاکھ80 ہزارروپے کی منظوری دی ہے۔صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی نے کی اور دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی ۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے پہلے اجلاس میں جن4ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں ضلع فیصل آباد میں فیصل آباد بائی پاس سے جسوانہ روڈ کی کشادگی اور بہتری کے لیے مبلغ 24 کروڑ 87ہزار روپے ،تحصیل و ضلع راولپنڈی میں سروبہ پل کی تعمیر (ترمیمی)مبلغ 29 کروڑ 96 لاکھ 45ہزارروپے، ضلع راولپنڈی میں کہوٹہ کاروٹ روڈ براستہ خلول کی کشادگی اور بہتری (ترمیمی) مبلغ 56 کروڑ 53 لاکھ34ہزار روپے اور ضلع اوکاڑہ میں اوکاڑہ ماڑی پتن روڈ کی کشادگی اور بہتری کے لیے مبلغ 89 کروڑ 24 لاکھ14ہزارروپے شامل ہیں ۔منظوری4 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 1 ارب 99کروڑ روپے سے زائد کی منظوری