بلوچستان میں دہشت گردی کی روک تھام کےلئے بھرپور اقدامات کریں گے ،نواز شریف

بلوچستان میں دہشت گردی کی روک تھام کےلئے بھرپور اقدامات کریں گے ،نواز شریف
 بلوچستان میں دہشت گردی کی روک تھام کےلئے بھرپور اقدامات کریں گے ،نواز شریف

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کےلئے بھرپور اقدامات کریں گے، صوبے میں قیام امن کیلئے پولیس اورقانون نافذکرنے والے اداروں نے بڑی قربانیاں دیں قوم کو ا ن ا داروں پرفخر ہے،حکومت نے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے ۔ وزیراعظم نے انسپکٹرجنرل پولیس بلو چستان عملیش احمد اور چکوال سے رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال کے ساتھ الگ الگ ملاقات کی۔ نوازشریف نے کہا کہ بلوچستان پولیس نے صوبے میں قیام امن کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو ان پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر کے اور مناسب تربیت کے ذریعے پولیس فورس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو دہشتگردی  جیسےواقعات سے پاک کرنے کےلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے آئی جی بلو چستان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بلو چستان میں امن  کےلئے بلو چستان کی بھرپور مدد کریں گے۔دریں اثنا چکوال سے رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال سے باتیں کر تے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے خاص طور پر پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ طاہر اقبال نے وزیراعظم کو اپنے حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔نواز شریف نے کہا کہ وہ علاقے کے لوگوں کے مسائل خود جاننے کیلئے جلد چکوال کا دورہ کریں گے۔

مزید :

قومی -