فیصل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے کار سوار سے ایک کروڑ روپے چھین لئے

فیصل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے کار سوار سے ایک کروڑ روپے چھین لئے

  

لاہور(کرائم سیل) شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاریں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کی گشتی سرگرمیاں معطل ہونے کے باعث فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کار سوار شہری فیاض سے ایک کروڑ روپے مالیت کی نقدی لوٹ لی اور بآسانی موقع سے فرار ہوگئے۔اسی طرح تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں پولیس گشت نہ ہونے کی وجہ سے مسلح ڈاکوؤں نے شاہین کالونی کے رہائشی آصف کے گھر گھس کر اہل خانہ سے 40لاکھ روپے مالیت کی نقدی ، ڈائمنڈزیورات ،پرائز بانڈز اور لائسنسی پسٹل لوٹ کر لے گئے ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا لیکن ڈاکوؤں کا سراغ لگانے میں انویسٹی گیشن پولیس بری طرح ناکام ہو گئی ہے ۔ ڈیفنس بی کے علاقہ میں بھی پولیس کی گشتی سرگرمیاں نہ ہونے کے باعث ڈاکوؤں نے غلام قادر کے گھر گھس کر اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر 8لاکھ روپے مالیت کی نقدی ،زیورات و موبائل لوٹ لیا ۔جبکہ ٹاؤن شپ میں ڈاکوؤں نے نعیم سے 1لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ، وحدت کالونی میں ڈاکوؤں نے جاوید سے 80ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،لوئر مال میں کاشف سے 56ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،جنوبی چھاؤنی میں ڈاکوؤں نے ابرار سے 55ہزار روپے مالیت کی نقدی وموبائل ،ملت پارک میں ڈاکوؤں نے امجد سے 40ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،مانگا منڈی میں ڈاکوؤں نے ارشد سے 45ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،ہنجر وال میں ڈاکوؤں نے ریاض سے 44ہزار روپے مالیت کی نقدی ،جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے مطلوب اکرم سے 90ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،اچھرہ میں ڈاکوؤں نے اصغر سے 30ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیا ۔

ڈکیتیاں

 

مزید :

صفحہ آخر -