بلوچستان میں دہشت گردی کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات کرینگے ،وزیر اعظم

بلوچستان میں دہشت گردی کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات کرینگے ،وزیر اعظم

  

اسلام آباد(اے این این+مانٹیرنگ ڈیسک )وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے ، صوبے میں قیام امن کیلئے پولیس اورقانون نافذکرنے والے اداروں نے بڑی قربانیاں دیں قوم کو ان اداروں فخر ہے،حکومت نے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے ۔وہ بدھ کویہاں انسپکٹرجنرل پولیس بلو چستان عملیش احمد اور چکوال سے رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال سے سے بات چیت کررہے تھے جنہوں نے الگ الگ وزیراعظم سے ملاقات کی۔ نوازشریف نے کہا کہ بلوچستان پولیس نے صوبے میں قیام امن کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو ان پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر کے اور مناسب تربیت کے ذریعے پولیس فورس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو دہشتگردی جیسے واقعات سے پاک کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے آئی جی بلو چستان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بلو چستان میں قیام عمل کیلئے بلو چستان کی بھرپور مدد کریں گے۔ دریں اثنا چکوال سے رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال سے باتیں کر تے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے خاص طور پر پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ طاہر اقبال نے وزیراعظم کو اپنے حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔نواز شریف نے کہا کہ وہ علاقے کے لوگوں کے مسائل خود جاننے کیلئے جلد چکوال کا دورہ کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -