آپریشن ضرب عضب ،گولہ باری سے 10دہشتگرد ہلاک ،3ٹھکانے تباہ ،خودکش بمباری تربیتی مرکز پکڑا گیا

آپریشن ضرب عضب ،گولہ باری سے 10دہشتگرد ہلاک ،3ٹھکانے تباہ ،خودکش بمباری ...

  

میران شاہ(خصوصی رپورٹ)آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کو مزید جانی اور عسکری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ گزشتہ روز پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ سے بارہ کلومیٹر شمال میں جنگجوؤں کے تین ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس سے وہ تباہ ہوگئے جبکہ دس باغی ہلاک ہوگئے،ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور دیگر انتہا پسند تنظیموں سے تھا۔فوج نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں سے بارودی سرنگیں بنانے والی مزید 3 فیکٹریاں اور خود کش حملہ آوروں کا ایک ٹریننگ سنٹر پکڑا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ کامیابی سے جاری ہے ، بدھ کو تازہ کارروائی میں آئی ای ڈی (بارودی سرنگیں )تیار کرنے والی مزید 3فیکٹریاں پکڑی گئیں، فیکٹریوں سے اینٹی ٹینک مائنس اور بھاری مقدار میں بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیاہے۔خود کش حملہ آوروں کے تربیتی مرکزسے میڈیا کے ساتھ رابطے کے آلات اور بڑی تعداد میں راکٹ بھی برآمد ہو ئے ہیں۔میر علی میں زمینی کارروائی کے دوران میں ایک ہوٹل سے 4کمپیوٹرز سے منسلک 6تیار شدہ بارودی سرنگیں بھی ملی ہیں

مزید :

صفحہ اول -