آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا ،دہشتگردوں کو چن چن کر مارینگے،خواجہ محمد آصف

آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا ،دہشتگردوں کو چن چن کر مارینگے،خواجہ محمد آصف

  

اسلام آباد(آن لائن) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کومحفوظ بنانے کیلئے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ، دہشتگردوں کو چن چن کر مار دینگے دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ، دہشتگردوں کیخلاف حکومت اور پارلیمنٹ ایک پیج پر ہیں ۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ،انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف ہمارے فوجی جوان شمالی وزیرستان میں زمینی کارروائی میں آگے بڑھ رہے ہیں ،دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور دہشتگردوں کے مکمل صفایا تک آپریشن جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر حکومت اور پارلیمنٹ ایک پیج پر ہیں جو حکومت سے ہورہا ہے وہ کررہی ہے جو مسلح افواج کررہی ہے وہ بھی قابل تحسین ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں تین سے چار ماہ کے دوران ہونے والے آپریشن کے نتائج مثبت ملے ہیں فاٹا میں آپریشن کو زیادہ موثر کیا جارہا ہے تاکہ اس کاردعمل کراچی میں نہ آئے سیاسی اور عسکری قیادت ملک میں قیام امن کیلئے مل کر کام کررہی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت دہشتگردی کیخلاف جو قربانیاں ہم دے رہے ہیں

مزید :

صفحہ اول -