کارکن عید کے بعد اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی تیاریاں کریں ،عمران خان

کارکن عید کے بعد اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی تیاریاں کریں ،عمران خان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                ساہیوال/اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران الیکشن کمیشن کو آزادانہ حیثیت سے کام نہیں کرنے دے رہے‘ انتخابی عذرداریاں اسی وجہ سے زیر التوا پڑی ہیں ‘ کارکن عید کے بعد اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی تیاریاں کریں ‘انتخابی اصلاحات کیلئے تحریک انصاف نے فیصلہ کن تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے‘ تحریک انصاف آزاد الیکشن کمیشن کے قیام تک جدوجہد جاری رکھے گی۔ وہ گزشتہ روز یہاں تحریک انصاف ضلع ساہیوال کے صدر شکیل نیازی کی قیادت میں کارکنوں کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ انتخابی اصلاحات کیلئے تحریک انصاف نے فیصلہ کن تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے اس لئے کارکنوں کو یونین کونسل کی سطح سے ضلع تک کارکنوں کے کنونشن منعقد کر کے تیاریاں شروع کر دینی چاہیے کیونکہ حکمرانوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آزادانہ حیثیت میںکام نہیں کرنے دینا اور انتخابی عذر داریاں اسی وجہ سے زیر التوا پری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ملک میں آزاد الیکشن کمیشن کے قیام تک جدوجہد جاری رکھے گی۔ شکیل خان نیازی نے عمران خان کو یقین دلایا کہ پارٹی کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور 14 اگست کو اسلام آباد لانگ مارچ کو تاریخی بنا کر دم لیں گے

مزید :

صفحہ اول -