کراچی مقابلوں میں کالعدم تنظیم کے 4دہشتگردوں سمیت 9ملزم ہلاک ،6شہری جاں بحق

کراچی مقابلوں میں کالعدم تنظیم کے 4دہشتگردوں سمیت 9ملزم ہلاک ،6شہری جاں بحق ...

  

                                    کراچی(خصوصی رپورٹ) کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی کارروائیوں میں تیزی آ گئی۔ پولیس مقابلوں میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں سمیت 9ملزم مارے گئے۔ فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 6 شہری بھی جاں بحق ہو گئے ۔ ناردرن بائی پاس کے قریب پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے کلاشنکوف اور 3 ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے ہیں۔ آپریشن غیر ملکی افراد اور دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ سچل میں پولیس مقابلے میں 2 اغوا کار ہلاک جبکہ 2 مغویوں کو بازیاب کروا لیا گیا۔ ملزمان کے 4 ساتھی فرار ہو گئے۔ نیو کراچی اور پاپوش میں پولیس مقابلوں کے دوران بھتہ خور سمیت 2 ملزم ہلاک ہوئے۔ بنارس کے علاقے میں پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کا دہشت گرد عمیر مارا گیا۔ دوسری جانب لکی اسٹار کے قریب کار پر فائرنگ سے ایوب جاں بحق ہو گیا۔ سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ جنجال گوٹھ میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ لیاری میں غریب شاہ روڈ اور میٹروول کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے۔ ملیر میں بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ سے حبیب اللہ جاں بحق ہوا۔ بنارس کے قریب فائرنگ سے تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے

مزید :

صفحہ اول -