لاہور ہائیکورٹ سمیت حساس مقامات پر بھکار یوں کے بھیس میں مشتبہ افراد کے ڈیرے

لاہور ہائیکورٹ سمیت حساس مقامات پر بھکار یوں کے بھیس میں مشتبہ افراد کے ڈیرے

  

لا ہو ر (شعیب بھٹی)لا ہور ہا ئی کو ر ٹ ،آ ئی جی پنجاب ، سی سی پی او آ فس سمیت حسا س مقامات پر مشتبہ ا فرا د کی طر ف سے \" ر یکی\" کر نے کا انکشا ف ہوا ہے۔ مذکورہ افراد افغا نی اور بنگا لی ہیں جو\"بھیکاریوں کے بھیس \"میں ان جگہوں پر ڈیرے جمائے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقع رونما ہونے کا خدشہ ہے ۔یہ افراد مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ جرائم کی مختلف وارداتوں میں بھی ملوث ہیں ۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق صو با ئی دا ر لحکو مت میں بھیکاریوں کے بھیس میں یہ مشتبہ افراد ڈیرے جمائے ہوئے ہیں جو کہ مختلف جرائم میں بھی ملوث ہیں اور شہر کے اہم حساس مقامات جن میں سرفہرست لا ہور ہا ئی کو ر ٹ ،آ ئی جی پنجا ب ، سی سی پی او آ فس، پو لیس لا ئنزقلعہ گجر سنگھ سمیت دیگر اہم مقامات کے باہر ان مشتبہ افراد بھیکاریوں کے بھیس میں کچھ عرصہ سے بیٹھے ہوئے ہو ئے ہیں جبکہ یہ ہی افرادمختلف اہم عمارتوں، سرکاری دفاتر اور دیگر حساس مقامات کی ریکی کرنے میں بھی مصروف ہیں اور ان کی حرکات بھی مشکوک ہیں تاہم یہ مشتبہ افراد کسی بھی وقت کسی ناخوشگوار واقع کا سبب بن سکتے ہیں ۔اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مشتبہ افراد کی خفیہ طور پر کڑی نگرانی شروع کردی گئی ہے جلد ہی ان کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا۔

حسا س مقامات

مزید :

صفحہ آخر -