اوباش شخص کی ماں ،بیٹی کی تصاویر کھینچنے کی کوشش اور بدتمیزی

اوباش شخص کی ماں ،بیٹی کی تصاویر کھینچنے کی کوشش اور بدتمیزی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل) سبزہ زار ماڈل بازار میں اوباش شخص کی شاپنگ کرنے آئی ہوئی ماں ،بیٹی کی تصاویر کھینچنے کی کوشش اور ان کے ساتھ بدتمیزی ، متاثرہ فیملی نے مقدمہ در ج کرنے کے لیے متعلقہ تھانہ میں درخواست دے دی ،تاہم پولیس درخواست میں نامزد عمر عرف خرم کے خلافکسی قسم کی کارروائی عمل میں نہ لا سکی ہے۔تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقہ میں ماں ،بیٹی رمضان بازار میں سامان خریدکر رہی تھیں کہ اس دوران اوباش شخص عمر عرفخرم نے ان کی تصاویر بنانی شروع کر دیں،پتا چلنے پر خاتون سعیدہ بی بی نے منع کیا لیکن وہ ایسے کرنے سے بعض نہ آیا جس پر اوباش شخص نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی،لوگوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ فرار ہو گیا۔تاہم متاثرہ فیملی نے اوباش شخص عمر عرفخرمکے خلافدرخواست دے دی ہے لیکن پولیس تاحال ملزم کے خلافکسی قسم کی کارروائی نہ کر سکی ہے ۔

مزید :

علاقائی -