حنیف عرف ناگہ چور گینگ کے2 ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار
لاہور(کر ائم سیل)ڈی آئی جی آپریشزوقاص نذیر کی ہدایت ٹاؤن شپ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث حنیف عرف ناگہ چور گینگ کے2 ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے موٹر سائیکلز، پسٹلزاور گولیاں برآمد کرلیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشز وقاص نذیر کی ہدایت پرتمام ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کے لیے خصو صی ٹاسک دیا جس پر ایس پی صدر ملک محمد اویس نے اے ایس پی ٹاؤن شپ سرکل محمد اقبال کی سربراہی میں ایسے گینگ کی سرکوبی و گرفتاری کے لیے زیرِ نگرانی ایس ایچ او ٹاؤن شپ سید محمد سبطین اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے دن رات کی محنت کے بعد اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث حنیف عرف نگہ چور گینگ کے 2 ملزمان کو سرغنہ سمیت اس وقت گرفتار کیا جب وہ وردات کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔ملزمان واردات کے لئے لاہور شہر کے مختلف سیر گاہوں، پارکوں اور پلازوں کے نزدیک سے جب کوئی موٹر سائیکل کھڑی کر کے اندر جاتے تو ایک ملزم ان کا پیچھا کر تا اور دوسرا موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو جاتا ملزمان کے قبضہ سے3 موٹر سائیکلز،2پسٹلزاو ر 07گولیاں برآمد کرلیں ۔ گرفتار ملزمان میں حنیف عرفنگہ اور ارشد عرف گٹو شامل ہیں۔ایس پی صدر ملک محمد اویس نے چور گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرنے پر خصوصی پولیس ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی سر ٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔