کاظم کی لاش بھی مل گئی ، جوڑے کے قاتل گرفتار نہ ہوئے
لاہور(کرائم سیل)شیراکوٹ کے علاقہ میں لڑکی انعم اور لڑکے کاظم کو قتل کرکے دریا برد کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم تاحال گرفتا رنہیں ہوسکے جبکہ گزشتہ رات لڑکے کی سربریدہ نعش چوہنگ کے علاقہ میں دریائے راوی سے برآمد ہوگئی ہے۔ شیراکوٹ کا کاظم اپنی رشتے دار اور ہمسائی لڑکی انعم سے پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا تاہم انعم کے اہل خانہ راضی نہیں تھے جنہوں نے مبینہ طور پر دونوں کو قتل کرکے نعشیں دریا میں پھینک دی تھیں۔ پہلے روز انعم جبکہ گزشتہ روز کاظم کی نعش چوہنگ کے علاقہ شاہ پور کانجراں کے قریب دریا سے مل گئی،پولیس کے مطابق لڑکے کے بازو ،ٹانگیں اور سرکاٹ دیا گیا تھا۔اہل خانہ نے کپڑوں سے نعش کی شناخت کی،پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے جو نعش لیکر اپنے ابائی علاقے قصور روانہ ہوگئے۔۔