پنڈی بھٹیاں: زیر تعمیر دیوار گرنے سے22سالہ مزدور جاں بحق
پنڈی بھٹیاں( نامہ نگار) پنڈی بھٹیاں میں مون سون کی بارش کی دوران زیر تعمیر دیوار گرنے سے22سالہ فریاد نامی مزدور جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق محلہ علی ٹاؤ ن کا رہائشی 22سالہ فریاد جو کہ زیر تعمیررہائشی پلاٹ میں کام کر رہاتھا کہ اچانک موسلا دھار بارش کے باعث پلاٹ کی دیوار گر گئی اور فریادع نامی شخص دیوار کی زد میں آگیا جس کو وہاں پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکالا اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر تشویش ناک حالت میں اس کو الائیڈ ہسپتال ریفر کر دیا گیا لیکن فریاد الائیڈ ہسپتال فیصل آباد پہنچنے سے پہلے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا ۔