دو پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں پر منی لانڈرنگ کے الزام میں فرد جرم عائد

دو پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں پر منی لانڈرنگ کے الزام میں فرد جرم عائد
دو پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں پر منی لانڈرنگ کے الزام میں فرد جرم عائد

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دو پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں پر منی لانڈرنگ کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ۔سکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ سید عالم اور سید انوار پر لاکھوں پاﺅنڈ پاکستان اور افغانستان بھجوانے کا الزام ہے، دونوں کو2010 میں حراست میں لیا گیا تھا اور12مارچ 2012 کودونوں پر الزامات عائد کئے گئے ۔ الزامات کے مطابق عالم اور انوارنے22ملین پاﺅنڈ پاکستان اور افغانستان بھجوائے اور یہ پیسہ منشیات کی سمگلنگ سے حاصل کیا گیا تھا۔سکاٹ لینڈ یارڈ کے ترجمان کا کہناہے کہ سیدعالم نے تین سال کے دوران22 ملین پاﺅنڈ بھجوانے کا اعتراف کیا ہے جبکہ سید انوار تاحال پولیس کو مطلوب ہے۔دونوں ملزمان کو 10جولائی کو ساﺅتھ وارک کراﺅن کورٹ سے سزا سنائی جائے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -