ایک جواں سالہ لڑکی کے ساتھ زبردستی بد اخلاقی،دوسری اغوا

ایک جواں سالہ لڑکی کے ساتھ زبردستی بد اخلاقی،دوسری اغوا

  

قصور (بیورورپورٹ) تھانہ صدر قصور اور تھانہ پتوکی کے دومختلف مقامات پر ایک جواں سالہ لڑکی کے ساتھ زبردستی بد اخلاقی اور دوسری لڑکی کو اغواء کر لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق بھسر پورہ گلی نمبر15میں (ص) گھر میں اکیلی تھی کہ اوباش ملزم فاروق اسے ورغلا پھسلا کر قریب حویلی میں لے گیا اور اس کے ساتھ زبردستی بد اخلاقی کرڈالی ۔اسی طرح پتوکی کے علاقہ سریسر ہٹھاڑ چک نمبر21میں ملزم ذکاء اللہ نے گھر میں اکیلی جواں سالہ (ک) کو ورغلا پھسلا کر اغواء کرلیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -