لو میرج کرنے والی خاتون نے جہیز نہ ملنے پر خود کشی کر لی قتل کیا گیا والدین

لو میرج کرنے والی خاتون نے جہیز نہ ملنے پر خود کشی کر لی قتل کیا گیا والدین

  

لاہور(ملک خیام رفیق)بادامی با غ کے علاقہ میں4ما ہ قبل لو میرج کر نے والی 22سالہخاتون والدین کی طرف سے جہیز نہ ملنے پر زہریلی گولیاں کھاکر خود کشی کر لی، میکے والے قتل قراردیتے رہے ۔پو لیس کے مطابق حالات مشکوک لگتے ہیں ،اصل حقائق پو سٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے ۔تفصیلا ت کے مطا بق بادامی با غ کے رہائشی سلیم رضا نے 4ماہ قبل شاد با غ کی رہا ئشی انیلہ سے لو میر ج کی تھی ۔سیلم نشہ کرتا تھااورگھر میں بے روز گاری کی وجہ سے اکثر لڑائی جھگڑاہو تا رہتا تھا ۔گزشتہ روز جھگڑا ہونے پرانیلہ نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھالیں اسے فوری بے ہوشی کی حالت میں مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پرڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کردی۔متوفیہ کے لو احقین نے روز نا مہ ’’پا کستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ انیلہ نے 4ماہ قبل بھا گ کر سلیم رضا سے شادی کی تھی ۔چند دن بعد ہی اس نے اس پر تشدد کر نا شروع کر دیا کہ جہیز لے کر آؤ گز شتہ روز بھی اس نے جہیز نہ لانے پر انیلہ کو زہر دے کر ما ر ڈالا۔پو لیس نے متو فیہ کے والد اصغر کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھا پے ما رنے شروع کر دیے ہیں۔

مزید :

علاقائی -