گوجرانوالہ میں جرائم عروج پر پولیس ملزمان کی سر سکوبی کرنے میں ناکام

گوجرانوالہ میں جرائم عروج پر پولیس ملزمان کی سر سکوبی کرنے میں ناکام

  

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) گوجرانوالہ میں تسلسل سے ڈاکو راج قائم جبکہ پولیس ڈاکوؤں کی سر کوبی میں بری طرح ناکام ہو گئی اور شہر اور اسکے گر دو نواح میں ڈکیتی و راہزنی و چوری کی مختلف وارداتوں میں مسلح ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی ،مو ٹر سائیکلیں ،موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا ء لو ٹ کر لے گئے ڈکیتی کی پہلی واردات تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ میں ایک مقامی تاجر خالد رشید کے گھر ہوئی جہاں صبح سحری کے وقت آتشیں اسلحہ سے مسلح 5ڈاکو گھر میں داخل ہوئے او ر گھر میں موجود تمام افراد اور عورتوں کو باندھ کر گن پوائنٹ پر 12لاکھ روپے نقدی اور 15 تولے طلائی زیورات ،قیمتی پاراچات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ،تھا نہ کینٹ کے علاقہ شاہرا ہ قائد اعظم اقبال ٹاؤن میں نامعلوم چور ڈاکٹر شیخ عظمت اللہ کی دکان کے تالے توڑ کر 45ہزار روپے نقدی اور قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے،تھانہ کینٹ ہی کہ علاقہ بلے والا روڈ پر 3مسلح ڈاکو ؤں نے سبزی لے کر آنیوالے 3 کسانوں کو دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا اور ان کی جیبوں سے45ہزار روپے نقدی دو موبائل اور3گھڑیاں چھین لیں ،تھا نہ واہنڈو کے علاقہ ٹوکریاں کے قریب 4مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر محنت مزدوری کر کے واپس گھروں کو آنے والے آٹھ افراد طارق ،یسٰین ،احمد ،بلال ،اقبال ،ذوالفقار علی وغیرہ کو روک کر ان کی جامع تلاشی لے کر تمام نقدی موبائل گھڑیاں انگوٹھیاں اور 2موٹر سائیکل چھین لیے اور پولیس کی گاڑی کو دیکھتے ہوئے اطمینان سے فرارہو نے میں کامیا ب ہو گئے ،تھا نہ صد ر گوجرانوالہ کے علاقہ جنڈیالہ باغوالہ کے قریب سحری کے وقت 3مسلح ڈاکو ایک شخص محمد اکرم کے گھر داخل ہو گئے اور گھر میں لوٹ مار کر کے 2لاکھ روپے نقدی ،موبائل اور قیمتی سامان لے اڑے ،تھانہ گرجاکھ کے علاقہ کوٹلی رستم میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ایک شخص محمد ذوالفقار سے ایک لاکھ پچیس ہزار روپے نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی ،تھانہ اروپ کے علاقہ گوندلانوالہ میں نامعلوم چوروں نے چوہدری محمد عاشق کے ڈیرہ سے 4مویشی لے اڑے ،تھا نہ دھلے کے علاقہ راجکوٹ میں نامعلوم ڈاکو محمد یٰسین سکنہ احمد نگر سے اس کی APL 4موٹر سائیکل چھین کر فرا ہو گئے چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

مزید :

علاقائی -