دو ڈاکوٹیلی نار فرنچائز کے ملازم سے دولاکھ روپے چھین کرفرار

دو ڈاکوٹیلی نار فرنچائز کے ملازم سے دولاکھ روپے چھین کرفرار

  


وزیرآباد(نا مہ نگار)دو نا معلوم ڈاکوٹیلی نار فرنچائز کے ملازم سے دولاکھ روپے چھین کرفرار ہوگئے۔نظام آبادکارہا ئشی ٹیلی نار فرنچائز کاملازم محمدآصف کمپنی کے مو بائل کارڈ،ایزی لو ڈاورسمیں فروخت کرتا ہے گزشتہ روزدو بجے دو پہرکے قریب سیا لکوٹ روڈنزدسٹی پارک واقع او کے موبا ئل اینڈفیصل سپورٹس شاپ پرپہنچا تو دو نا معلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پراس سے بیگ چھین لیاجسمیں تقریب دولاکھ روپے کے قریب رقم موجودتھی۔بعدازاں ڈاکوپیدل فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقع کی تحریری اطلا ع تھا نہ سٹی پولیس کودے دی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -