صفدر آباد،تین افراد نے فائرنگ کر کے پولیس رضا کار کو زخمی کر دیا

صفدر آباد،تین افراد نے فائرنگ کر کے پولیس رضا کار کو زخمی کر دیا

  

صفدر آباد (تحصیل رپورٹر) صفدر آباد کے نواحی گاؤں گوبند گڑھ کے قریب تین افراد نے فائرنگ کر کے پولیس رضا کار کو شدید زخمی کر دیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس رضاکاران شبیر حسین ، غلام رسول صفدر آباد کی مساجد میں نماز تراویح کے دوران ڈیوٹی ادا کر کے واپس جا رہے تھے ۔ کہ پل سیم نالہ پر تین افراد نے انہیں روکا نہ رکنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی ۔ جس سے شبیر حسین شدید زخمی ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -